Site icon Daily Chitral

ارسون میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31،اٹھ فوجی اہلکاربھی شامل ہے

چترال (نامہ نگار)پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں حکام کے مطابق مسلسل بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں میں کم سے 31 افراد بہہ گئے ہیں جبکہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔سنیچر کی شب چترال کے علاقے ارسول میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی تیز بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے ایک مسجد، سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سمیت متعدد مکانات کو بھی بہا کر لے گیا۔ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ نے کہاکہ سیلابی ریلوں میں کم از کم 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔اسامہ وڑائچ نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور اشیائے خورونوش فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالات نافذ کر دیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقے دور افتادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات بھی درپیش ہیں تاہم مقامی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version