Site icon Daily Chitral

معمولی لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کے ٹو جانے والی سڑک دو ہفتوں سے بند پڑی ہے، محکمہ تعمیرات کے حکام بے خبر؟

شگر(نامہ نگار)محکمہ تعمیرات عامہ کے بے حسی کی انتہاء دفاعی و سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل کے ٹو روڈ گزشتہ دو ہفتوں سے بند ،ٹرانسپورٹر سیاحوں اور لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ۔ تفصیلات کیمطابق دفاعی اور سیاحتی طور پر اہمیت کے حامل کے ٹو روڈ کیوا مشن کے مقام پر معمولی سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگیا ہے دوہفتے گزرجانے کے باؤجود محکمہ تعمیرا ت عامہ کے حکام اور روڈ قلی سڑک کو بحال کرنے میں ناکام ۔کے ٹو جانے والی غیر ملکیوں سمیت مقامی افراد کو سخت تکلیف کا سامنا۔دوسری جانب سے اسکولی تک گاڑی ڈرائیور اور مالکان سیاحوں سے منہ مانگے پیسے وصول کرنے اور لوٹنے میں مصروف انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔کیوا سے اسکولی ک چھ ہزار روپے میں یکطرفہ کرایہ فی گاڑی لے رہا ہے۔مقامی ٹرانسپورٹروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ محکمہ تعمیرا ت عامہ ک حکام کو روڈ کی بندش کھولنے کیلئے کئی بار بتایا ہ لیکن حکام ٹس سے مس نہیں ہوتا مقامی روڈ سپروائزر سے بھی درخواست کی لیکن رمضان میں روڈ کھولنے کیلئے کام کرنے سے انکار ہے۔لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلی ٰ حکام اور شگر انتظامیہ س مطالبہ کیا ہے کہ وہ بند سڑک کو کھولنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں

Exit mobile version