Site icon Daily Chitral

AKU۔EB کے سالانہ امتحان میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترا ل اورکوراغ کے طلباو طالباتکی بہترین کارکردگی،کلاس دہم کی طالبہ ہیراناز کی پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) آغا خان یونیورسٹی ایگزامیشن بورڈکے زیر انتظام منعقدہ ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات میں آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ چترال کے طلباء اور آغا خان ہایئر سیکنڈری اسکول کوراغ کی طالبات نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاس نہم کے حنیف اللہ ولد علی مراد نے 550نمبروں میں سے 507 نمبر حاصل کرکے پہلی،فرحان اللہ عزیز ولد رحمت عزیز نے 486 نمبر وں کے ساتھ دوسری اور فدا علی ولد خدا نگاہ نے 478 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی کلاس میں آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول کوراغ کی طالبہ بشیرہ سید ولد سید اللہ 507،فریال نیاب ولد گل نیاب 484 اور حمیرہ رحیم ولد رحیم اللہ نے 480 نمبر حاصل کرکے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کلاس د ہم کے ہونہار طالب علم علی نواز خان نے 1100 نمبروں میں سے 1000 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سائنس گروپ میں پورے پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔کلاس دہم کے ہی مسعود جلال ولد جلال الدین 976 نمبر لیکے دوسری پوزیشن اور سید طالب حسین ولد فردوس شاہ 953 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس کے ساتھ ساتھ ایچ ایس ایس کوراغ میں اسی کلاس میں ہیراناز 1027 نمبر حاصل کرکے اپنے سکول کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ وسیمہ ناز ولد فرمان علی 990 اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ سمیرہ ذیشان ولد محمد یونس 965نمبر حاصل کی۔
اسی طرح ایچ ایس ایس پارٹ فرسٹ میں کاشف نواز ولد محمد نواز نے500 نمبروں میں سے 439،منتظر حسن ولد زار محمد 406 اور سہراب علی ولد بہادر خان نے 403 نمبر حاصل کرکے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ایچ ایس ایس کوراغ میں پہلی پوزیشن خالدہ زاہد ولد زاہد اللہ نے 450،فریال نویشن ولد نور افضل نے 441 اور ریحانہ ناز ولدحاجی مرادنے933 نمبر حاصل کیے۔ایچ ایس ایس سی پارٹ سیکنڈ کے طالب علم محمد یاسین ولد سید وزیر 1100 میں سے 902،نجیب اللہ ولد بادشاہ گل 889 اور محمد سلیم ولد مسلم خان نے 863 نمبر حاصل کرکے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی کلاس کے ایچ ایچ ایس کوراغ کی طالبہ میمونہ غفاری ولد سید شاہ ابوذر نے 964 ،سدریٰ شہباز ولد شہباز خان نے956 اور طاہرہ نادر ولد نادر خان نے933 نمبر حاصل کرکے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائی۔
انہوں نے اپنی کامیابی کو اللہ کی مہربانی، والدین کی دعاو?ں، اساتذہ کی محنت کے ساتھ ساتھ اپنی انتھک محنت کو قراد دیا۔

Exit mobile version