Site icon Daily Chitral

وادی کلاش میں سکیورٹی فوسزکی فائرنگ سے پانچ دہشت گردمارے گئے

چترال (ڈیلی چترال نیوز )ملک میں دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کے لئےسکیورٹی فورسز کی بے دریغ کارروائیاں جاری۔ وادی کیلاش میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔چترال پولیس کے کے مطابق وادی کیلاش میں استوئی کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 5دہشت گردمارے گئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔گزشتہ جمعہ کے دن بمبوریت کے چراگاہ میں افغانستان کے علاقہ نورستان سے آنے والے در اندازوں نے دو کالاش چرواہوں کو تین سو کے لگ بھگ بکریوں سمیت اغوا کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔

Exit mobile version