Site icon Daily Chitral

چترال میں جشن آزادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ۔ خصوصا بچوں میں اس مرتبہ بہت زیادہ جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے

چترال ( محکم الدین محکم) چترال میں جشن آزادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ۔ خصوصا بچوں میں اس مرتبہ بہت زیادہ جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے ۔ سبز ہلالی پرچم لہراتے ملی نغمے گاتے جشن آزادی کا استقبال کیا جا رہاہے ۔ تو کہیں بچے بچیاں پیارے ملک پاکستان سے دلی محبت کا اظہار کرتے ہوئے خود کو جھنڈے کے رنگ میں رنگین کر دیا ہے ۔ رشتے میں چترال سے تعلق رکھنی والی نوشہرہ کی ننھی پیاری بچی عائزہ شاہ اس کی زندہ مثال ہیں ۔ اسی طرح چترال کے بچوں کی خوشی و شادمانی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔ جو اپنے وطن کی محبت میں ایسے سرشار ہیں ۔ کہ جشن آزادی سے پہلے ہی انہوں نے جشن منا نے کا آغاز کیا ہے ۔ اسی طرح بچے مختلف ٹولیوں میں جھنڈیاں لہراتے توتلی زبان میں ملی نغمے گنگناتے بازاروں اور گلی کو چوں میں دیکھے جا سکتے ہیں ۔ دوسری طرف سرکاری سطح پر بھی جشن آزادی منانے کے سلسلے میں گذشتہ کی نسبت زیادہ جو ش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔ اکثر سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں جشن آزادی کی تقریبات کے انتظامات کو آخری شکل دی گئی ہے ۔ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی جشن آزادی کیلئے بازاروں کو سجانے اور جھنڈے لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ جشن آزادی کے حوالے سے ایک پُر وقار تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت میں بھی منعقد کیا جا رہا ہے ۔ جس میں مسلم اور کالاش قبیلے کے عمائدین شرکت کریں گے ۔ جبکہ سکول کے مسلم اور کالاش طلبا و طالبات قیام پاکستان کیلئے اپنے اسلاف کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے ۔ یہ تقریب پاکستان آرمی ،مقامی معاون IMG-20160810-WA0002ادارہ اے وی ڈی پی اور سکول انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا جائے گا ۔ اور یہ اپنی نوعیت کی منفرد تقریب ہوگی ۔ جس میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری شرکت کرے گی ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال مظر علی شاہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال شہر کے معروف د رسگاہ گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول میں جشن آزادی کی بہت بڑی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔ اس تقریب میں ضلع کے نمایندگان کے علاوہ باہر سے مہمانان کی شرکت متوقع ہے ۔ درین اثنا آزادی کی خوشی میں پہلی مرتبہ جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اور 14اگست کے دن پولو ، فٹبال ، رسہ کشی ، ٹیبل ٹینس ،بیڈمنٹن وغیرہ کے فائنل میچز کھیلے جائیں گے ۔ جوکہ 8اگست سے شروع ہو چکے ہیں ۔جبکہ اسی روز اختتامی پروگرام کلچرل شو کا ہو گا ۔

Exit mobile version