Site icon Daily Chitral

ڈرائیوروں کی من مانیوں کے خلاف اقدامات کر رہا ہے ۔ لیکن مسافر انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) ضلعی انتظامیہ چترال نے من مانی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے ۔ اور کئی ڈرائیوروں کو مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں بھاری جرمانے کی سزا دی ہے ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال مظہر علی شاہ نے ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کیلئے با قاعدہ طور پر چیکنک کی گئی ۔ اور 99فیصد ڈرائیوروں کو اضافی کرایہ وصول کرتے ہوئے پایا گیا ۔ جن میں چترال سے اسلام آباد ، پشاور ، دروش ، ایون اور مقامی روٹ پر چلنے والی مسافر گاڑیاں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا۔ کہ تقریبا 70گاڑیوں کو اضافی کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں تین سے پانچ ہزار روپے فی گاڑی فوری جرمانہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ زیادہ تر گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے اضافی کرایہ واپس لے کر مسافروں کو واپس کیا گیا ۔ مظہر علی شاہ نے کہا ۔ کہ انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے اور اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے ڈرائیوروں کی من مانیوں کے خلاف اقدامات کر رہا ہے ۔ لیکن مسافر انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ زیادہ تر مسافر ڈرائیور وں کو بچانے کیلئے جھوٹ بولنے سے دریغ نہیں کرتے ۔ اور خود ہی اضافی کرایہ دینے کی راہ ہموار کرتے ہیں ۔اس لئے انتظامیہ کی طرف سے عوام کے مفاد کیلئے کئے جانے اقدامات کے خاطر خوا نتائج نہیں نکلتے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عوام کو چاہیے ۔ کہ وہ اپنے مفاد کی خاطر انتظامیہ کے اچھے کاموں کو سپورٹ کریں۔ اور جو بھی ڈرائیور انتظامیہ کے نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی کرایہ لینے کی کوشش کرے ۔ اُس کی نشاندہی پولیس اور انتظامیہ کے آفیسران کو کیا جائے ۔ درین اثنا چترال کے لوگوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال مظہر علی شاہ کی طرف سے کرایوں کے حوالے سے کئے جانے والے کریک ڈاؤن کو سراہا ہے ۔ اور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ چیکنگ کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے ۔ تاکہ ڈرائیوروں کی طرف سے من مانی کرایہ وصول کرنے کا سلسلہ روکا جاسکے۔

Exit mobile version