Site icon Daily Chitral

دراسن کے آٹھ گھرانوں کیلئے سولر واٹر پمپ کا افتتاح،پانی جاری ہوتے دیکھ کر گاؤں کے مکینوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی

موڑکہو(اعجاز احمد)قاضی سیف الدین ممبر تحصیل کونسل کی طرف سے جاری کردہ چار لاکھ روپے کے فنڈ کے بعد سمیع اللہ ٹھیکہ دار کے ہاتھوں دراسن کے آٹھ گھرانوں کیلئے سولر واٹر پمپ سسٹم مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ کام شروع کردیا۔اس موقع پر تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر قاضی سیف الدین،شہزادہ اقبال الملک،منیجر حامدالجلال،مولانا کرم الہی،ٰ پرنسپل سنیع الحق،سمیع اللہ ٹھیکہ دار سمیت گاؤں کے معتبرات نے شرکت کی۔اس موقع پر سولر سسٹم واٹر پمپ سے پانی جاری ہوتے دیکھ کر گاؤں کے مکینوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔آخر میں شہزادہ اقبال اورمنیجر حامد الجلال نے مہمانوں کو شکریہ ادا کیا اور پروقار تقریب احتتام پذیر ہوئی۔

Exit mobile version