Site icon Daily Chitral

اوشھکنداس میں سیلاب، فصلیں اور گھر متاثر

گلگت(نیوز  پامیر ٹائمز) شہر میں جاری بارشوں کے باعث مرکزی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ سٹرکوں پر جمع بارش کا پانی سے دکانداروں سمیت مسافروں کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ نکاسی آب کا بہتر بندوبست نہ ہونے سے بارشوں کے سیزن میں سٹرکوں پر پانی جمع ہو نا معمول بن گیا ہے۔ جبکہ گلگت شہر کے مضافاتی علاقہ اوشکھنداس میں بارش نے تباہی مچا دی ۔ قدیمی سیلابی نالہ میں پانی کے بہاو میں اضافہ، اور غیر قانونی تجاوزات، کے باعث سیلابی ریلہ فصلوں اور گھروں میں داخل ہوا،جس سے لوگوں کے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔تین سال سے برساتی نالہ واگزار نہ کرنے پر یوتھ اور نمبرداروں سے احتجاج کیا ہے اور صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال سے اپیل کیا ہے کہ برساتی نالہ کو فوری طور پر تجاوزات سے واگزار کیا جائے تاکہ لوگوں کے گھر اور فصل محفوظ رہ سکے۔

Exit mobile version