Site icon Daily Chitral

تقرریوں و تبادلوں کے احکامات

حکومت خیبر پختونخوا نے دو پی ایم ایس،بی ایس۔18اور دس پی ایم ایس،بی ایس۔17کے افسران اور ایک پی اے ایس،بی ایس۔17کے آفیسر کے عوامی مفاد میں فوری طور پر تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افتخار احمد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) پی ایم ( sp & cood) پی ایم یو ،پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرتے ہوئے بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک تعینات کر دیا ہے اسی طرح محمد فیاض خان ( پی ایم ایس۔بی ایس۔18) اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نواگئی باجوڑ ایجنسی کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ، محمد عرفان الدین ( پی ایم ایس۔بی ایس۔17) ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی کی بحیثیت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ میر علی نارتھ وزیرستان ایجنسی،ملک منظور احمد پی ایم ایس۔بی ایس۔17اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ میر علی نارتھ وزیرستان ایجنسی کی(ڈیپوٹیشن بنیاد پر) بحیثیت ڈی ایم او ،آئی ایم یو پراجیکٹ پشاور ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ ،نصراللہ پی اے ایس۔ بی ایس۔17 اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر کرم کی بحیثیت ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی ،طارق حسن پی ایم ایس۔بی ایس۔17 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر چاسدہ کی بحیثیت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر پشاور ،طارق اللہ پی ایم ایس۔بی ایس۔ 17اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر پشاور کی بحیثیت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نواگئی باجوڑ ایجنسی،انجینئر محمدتیمور خان آفریدی پی ایم ایس۔بی ایس۔17سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ کی بحیثیت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر ٹانک،عبدالنصیر خان پی ایم ایس۔بی ایس۔17اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر ٹانک کی بحیثیت سکیشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ،کامران خان پی ایم ایس۔بی ایس17اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات کی بحیثیت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر کرم،جاوید اقبال پی ایم ایس۔بی ایس۔17 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نوشہرہ،حبیب اللہ خان پی ایم ایس۔بی ایس۔17 سکیشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور ڈی آئی خان اور مس رخسانہ جبین پی ایم ایس۔بی ایس۔17سکیشن آفیسر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر IIچترال تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کیا گیا۔

Exit mobile version