Site icon Daily Chitral

چترال میں عمران خان فاؤنڈیشن کی ٹیم کا بحالی کے کاموں کاجائزہ

چترال (نامہ نگار)عمران خان فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گزشتہ دنوں چترال میں جاری عمران خان فاؤنڈیشن کے بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے چترال کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اوراسکیموں کی بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔عمران خان فاؤنڈیشن کے ہیڈ آف پروگرام محمد سعید اعوان نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ عمران خان فاؤنڈیشن نے گزشتہ سال کے سیلاب اور اکتوبر کے زلزلے کے بعد چترال کے لوگوں کو ہر طرح امداد پہنچانے کی کوشش کی ہے 49جس میں فوڈ آئٹمز کے علاوہ خیمے ، کمبل،کپڑے اور کسان بھائیوں کے لئے بیج مہیا کیے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی آمدورفت کے لئے مختلف جگہوں میں آٹھ کیبل کار بھی نسب کئے جس سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ ریلیف کے مرحلے کے بعد چترال کے مختلف متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع کیااور تقریبا 50 اسکیمیں مکمل کیے جس پر 25000000 ر وپے لاگت آئی ہے۔ ان میں مختلف نوعیت کی سکیمیں مثلاََ پینے کا صاف پانی، بجلی کے پولز، بجلی گھر کے نالے، ابپاشی کے نالے، لنک روڈ اور حفاظتی پشتے شامل ہیں۔ ان سکیموں سے تقریباََ 6000 خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔ عمران خان فاؤنڈیشن کے ہیڈاف پروگرام نے کہا کہ وہ خود اپنے ٹیم کے ساتھ اِ ن تمام اسکیموں کا دورہ کیا اور لوگوں سے فیڈ بیک حاصل کیا۔ جس پر لوگوں کا کہناتھا کہ عمران خان فاؤنڈیشن نے مصیبت کی اِس گھڑی میں ہمارے ساتھ بہت مدد کی اور ان سکیموں سے بہت خوش ہیں۔ لوگوں نے امید ظاہر کیں کہ آئندہ بھی عمران خان فاؤنڈیشن اِس دورافتادہ اور پسماندہ علاقے کے ساتھ اپنی مدد اور تعاون جاری رکھیں گے۔ عمران خان فاؤنڈیشن کے ہیڈ آف پروگرام نے لوگوں کو یقین دلایا کہ مصیبتوں کی گھڑی میں عمران خان فاؤنڈیشن آپ کے ساتھ ساتھ ہوگا۔

Exit mobile version