Site icon Daily Chitral

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کا چیئر مین RSPs ساؤتھ ایشیاء شعیب سلطان سے ملاقات

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )چےئر مین آر ایس پی ایس شعیب سلطان نے ہیڈکوارٹر چترال سکاؤٹس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ سے ملاقات کی۔ رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے چترال میں جاری مختلف پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے چترالی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری ایس آرایس پی کے کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران سی ای او ایس آر ایس پی،کے پی کے\فاٹا شہزادہ مقصود الملک اورپیٹریپ پروجیکٹ منیجر انجینئر خادم اللہ بھی موجود تھے۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے مہمانوں کو چترال کی روایتی ٹوپی اور چُغا بھی پہنایا۔

Exit mobile version