Site icon Daily Chitral

ایس آرایس پی چترال کے غربت مکاؤ پراجیکٹ پی پی آرکے تحت دروش میں زیتون کے شجرکاری کے لئے تین ہزارپودے یوسی ون اوریوسی ٹو کے بیس ممبروں میں تقسیم

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سرحدرول سپورٹ پروگرام کے غربت مکاؤ پراجیکٹ پی پی آرکے تحت دروش میں زیتون کے شجرکاری کے لئے تین ہزارپودے یوسی ون اوریوسی ٹو کے بیس ممبروں میں تقسیم کئے ۔اس موقع پر پروگرام افیسر دروش پی پی آرعبادالرحمن نے کہاکہ پی پی آرپراجیکٹ دروش کے یوسی ون اوریوسی ٹومیں صحت وصفائی کے بارے میں آگاہی پھیلانے اورکمیونٹی کی استعدادکارکوبڑھانے کے ساتھ ان کومطلوبہ وسائل بھی فراہم کررہی ہے جن میں زتیون کی پلان ٹیشن ،بے روزگارغریب نوجوانوں کوکاروبارکے لئے موٹرسائیکل کے پروزہ جات ،کمپیوٹرکی مکمل سامان ،زتیون کی شجرکاری کے حوالے
1سے تین ہزارپودے حفاظتی اسپرے کیلئے پمپ سمیت چھ ہزارروپے کاسامان تقسیم کئے۔پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درو ش محمدیوسف ،سب ڈی ایف اومجیدخان،ڈی پی ایم سرحدرول سپورٹ پروگرام طارق احمد،ڈسڑکٹ ڈیویلپمنٹ افیسر صالح الدین صالح نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زیتون اپنی غذائیت، رنگت اور خوشبو کی وجہ سے اعلیٰ قسم کا خوردنی تیل ہے۔ دنیا میں زیتون کی ایک ہزار سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں اور زیتون کا تیل انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید اور صحت بخش ہے۔انہوں نے کہاکہ اس کے مفید اثرات دل کی بیماریوں، پٹھوں کی کمزوری سمیت انسانی دماغی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کارآمد ہے جبکہ زیتون کا پودا ہر قسم کی زمین جہاں پانی کی مناسب مقدار موجود ہو کاشت کیا جاسکتا ہے۔چترال کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ زیتون کی افزائش نسل زیادہ تر بذریعہ قلم کی جاتی ہے جبکہ بعض اقسام کو پیوند کاری کے ذریعے بھی کامیابی سے کاشت کیا جاسکتا ہے ۔ جنوبی چترال کی مٹی اور زمین کی ساخت اس کے لئے بہت ہی موزون پائی گئی ہے اور یہ اندازہ لگایا گیا کہ یہاں زیتون کا درخت پانچ سے چھ سال کے عرصہ میں پھل دینا شروع کردے گا اور اس کی اچھی اقسام سے 20 سے 25 کلو گرام فی پودا پیداوار حاصل کی جاسکے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سالانہ کثیر زرمبادلہ خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ کیا جاتا ہے۔ زرعی ملک ہونے کی حیثیت سے زرعی تحقیق اور جدید کاشتکاری کو اپناتے ہوئے خوردنی تیل کی ملکی پیداوار کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ زیتون کے درخت کی شجرکاری کے لئے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں اس سلسلے میں محکمہ جنگلات مکمل تعاون کرے گا ۔اس موقع پر ایس آر ایس پی کی طرف سے دروش یوسی ون اوریوسی ٹومیں پہلے سے کئی لوگوں کوٹریننگ دے چکی ہے جبکہ دس دس ممبروں کوفی کس 150زیتون کے پودے ،حفاظتی اسپرے کے پمپ سمیت 6000روپے کے مختلف اوزار حوالے کئے گئے ۔ اس کے علاوہ غربت مکاؤ پروگرام کے تحت چارممبروں کے موٹرسائیکل کی بہترین مرمت وغیرہ کے لئے اصلی پروزہ جات ،دوممبروں کوکمپیوٹرکی مرمت دیگرضرورت کے سامان تقسیم کئے۔

Exit mobile version