Site icon Daily Chitral

چترال میں لا بیریری موجودہ دورکی ضرورت ہے۔۔۔ محمدریاض اینڈامیتازاحمدچرون

ابن آدم کی پید ا ئش ایک خلیہ یعنی جر ثو مہ سے شروع ہو کر مختلف درجا ت طے کر کے آخر ا نسا ن کی شکل ا ختیا ر کر لیتی ہے .قر آن پا ک نے اُن درجا ت کو شلا لہ ،نطفہ ، علقہ ،مضضفہ ،عظا م ، لحم ا ور آخر ا نسا ن کے نا موں سے بیا ن کیا ہے.آخر قا نو ن قد رت نے انسا ن کے تخلیق کے لیے مختلف منظم طر یقہ کا ر کیو ں منتخب کیے؟کیو نکہ خا لق کا ئنا ت چا ہتا تھا کہ انسا ن ا پنے آزل کو پہچا نے اور ا س مقصد کے لیے اُسے علم جیسی نعمت سے نو ا زا۔
کسی چیز کے بارے میں جا ننے کے عمل کو علم کہا جا تا ہے اورعلم وہ طا قت ہے جس کے بدو لت مسلما نو ں نے بر صغیر پر کئی سا لو ں تک حکمر ا نی کی ۔
کسی نے کیا خو ب کہا ہے ۔’’کہ جس قوم میں قلم و کتا ب یعنی (علم ) ہو وہ قوم دوسر ی قومو ں پر اس طر ح حکو مت کر تی ہے جیسے انسا ن جا نوروں پر ‘‘اپنے وجو د اور مقصد خلق کی معر فت کیلئے علم ہی وہ واحد کنجی ہے جو انسا ن کو در جہِ کما ل تک پہنچا تی ہے۔
اگر ہم تا ریخ کے اور اق پر نظر دوڑائیں تو علم کو محفو ظ رکھنے کیلئے ہمیں مختلف ذرائع ملیں گے۔ اُ ن میں سے ایک اہم ذریعہ یعنی علم کا دروازہ لا ئبیر یر ی نظر آئے گی۔
خلا فت بنو اُمےۂ کے دور میں ’’ بیت الحمکت ‘‘کے نا م سے لا ئبیر یر ی بنا ئی گئی تھی۔ جہا ن سے عو ام اپنی ضر وریا ت کے مطا بق مختلف علو م کا مطا لعہ کر تے تھے۔ لیکن بد قسمتی سے علم دشمن لو گو ں نے اُسے تبا ہ کر نے میں کو ئی کسر با قی نہیں چھو ڑ ی۔
ُ آج کی اس “Global World” میں انسا نو ں کی بقا کا انحصار علم کے حصو ل پر ہے ۔ اور اِسی مقصد کیلئے لا ئبیر یر یز کی وسعت ایک اہم ضر ورت بن چکی ہے۔
لا ئبیر یر ی ایک ما ں کی گود کی ما نند ہے جہا ں سے ایک نو مو لو د بچے کی پر ورش ہو تی ہے۔ یہی فر ض انسانی ذہن کی نشو نما کیلئے ایک

لا بیریری اداکر تی ہے۔
پاکستان جیسے تر قی پزیر ملک میں ’’لا ئیبر یر ی ایجو کیشن ‘‘ کو فغا ل رکھنا وقت کی آشد ضر ورت ہے ۔ خا ص طور پر دیہی علا قوں میں لو گوں کو علم سے روشنا س کر نے کیلئے احسن اقداما ت کی بھی آشد ضر ورت محسو س کی جا رہی ہے۔ سکو لو ں ، کالجو ں میں ’’ لا ئبیر یر ی یجو کیشن ‘‘ کے حو الے سے سمینا رز منعقد کیے
جا ئیں۔ تاکہ لو گ اس کی اہمیت سے واقفیت حاصل کر سکیں۔ اکثر اسٹوڈنٹس لا ئبیر یر ی کی افا دیت کا علم نہ ہو نے کی بنا ے پر

لا بیریری کو اپنے لیے بے مقصد سمھجتے ہیں۔
چو نکہ آج ہم مشینی دور سے گز ر رہے ہیں۔ اور زند گی کا سا را دارومدار مشین پر ہے۔ لہذ ا مشینی استعما ل کے رحجا نا ت کے پیش نظر لو گو ں کی آسا نی کیلئے سب سے اہم چیز ”Library Automation” ہے۔
اس کی طر ف خا ص طو جہ دینا وقت کی اہم ضر ورت ہے۔
ہے دور بہت علمی سفر تیز چلا چل
پُر آمن ہے یہ راہ نہ ڈر تیز چلا چل

Exit mobile version