Site icon Daily Chitral

ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ کا دورہ تریچ ،مختلف مقامات پر جلسے

تریچ (نمائندہ ڈیلی چترال ) گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے تریچ کا ایک روزہ مختصر دورہ کیا ۔ان کے ہمراہ تحصیل ناظم مستوج مولانا محمد یوسف ،یوسی ناظم تریچ مولانا عطاؤالرحمن ،نائب ناظم یوسی تریچ علاؤالدین عرفی ،یوسی ناظم تورکھو ،مداک ،ورکوپ کے علاوہ جماعت اسلامی کے کارکنان بھی تھے۔ تریچ کے اخری گاؤں شاگروم ،شوچ،وریمون کے علاوہ زوندرانگرام میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔زوندرانگرام میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لوکل باڈی الیکشن کراکے پچھتا رہی ہے اور ترقیاتی فنڈ ز جاری کرنے اور اپنے کئے گئے وعدے کے مطابق اختیارات کی منتقلی میں ناکام ہو گئی ہے۔ ایک سال گزرنے کے باؤجود یوسی ممبران خالی ہاتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے کوئی تعاون حاصل نہیں ہے۔ ہم عوام کے مسائل کو مختلف ایج جی اوز کے تعاون سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے عوام کے مطالبے پر تریچمیر روڈ کی مرمت اور تادیر بحالی کے لئے ایک ٹریکٹر کی بندو بست کا بھی اعلان کیا ۔زوندرانگرام کے تین سو پچاس گھرانوں پر مشتمل علاقے کی بجلی گھر کی نہر کی مرمت سمیت زوندرانگرام میں ایک زچہ بچہ ہسپتال کے قیام کا بھی وعدہ کیا ۔تحصیل ناظم نے اپنے خطاب میں تریچ آن سے نئی سڑک بناکر تریچ کوموڑکھو سے ملانے کا اعلان کیا۔ جلسے سے نوائے چترال گروپ کے پریذیڈنٹ حافظ نصیر اللہ منصور کے علاوہ معروف سماجی شخصیت سراج حسین ،حاجی مبارک خان ،گمبوری شاہ، مولانا اسلام الدین نے بھی خطاب کیا ۔

Exit mobile version