Site icon Daily Chitral

گذشتہ دنوں جنجریت سانحے کی خبر ملتے ہی ڈی ایچ او نے ہسپتال میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا اور صورت حال کی مانیٹرنگ خود شروع کردی اورتمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعطیلات منسوخ کردی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) گزشتہ دنوں جنجریت کوہ میں شادی کی ایک تقریب میں دعوت ولیمہ کے بعد فوڈ پائزننگ کے شکار تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل 371 افراد میں سے 113 کو محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیموں کے ذریعے ہنگامی بنیادوں پر علاج کی سہولیات فراہم کئے گئے جبکہ باقی 258کا علاج تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسرار اللہ کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق سانحے کی خبر ملتے ہی ڈی ایچ او نے ہسپتال میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا اور صورت حال کی مانیٹرنگ خود شروع کردی تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی تعطیلات منسوخ کرکے انہیں فوراً ڈیوٹی پر حاضرکردیا اور ہسپتا ل میں تمام ضروری سازوسامان اور دوسری ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنادی جس سے کوئی کیجولٹی واقع نہیں ہوئی ۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹر سے نمٹنے کے لئے معیاری طریقہ ہائے کار پر سختی سے کاربند رہ کر سانحے کے وقوعہ کے دودنوں کے اندر اندر تمام متاثرین کو ہسپتال سے مکمل صحت یاب شکل میں فارغ کردئیے گئے۔ فوڈ پائزن سے متاثرہ مریضوں میں مردوں کی تعداد 112، خواتین کی تعداد 154جبکہ بچوں کی تعداد 105رہی۔ درین اثناء چترال کے مقامی حلقوں نے ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ اور اُن کی ٹیم کی فوراً اقدام کو سراہا۔

Exit mobile version