Skip to content
پاک چین دوستی کو مضبوط کرنے سیاحت کو فروغ دینے اور سی پیک روٹ کا جائزہ لینے کے لئے 18 گاڑیوں پر مشتمل 50 رکنی وفد خنجراب بارڈر کے زریعے گلگت بلتستان میں داجل ہوا جہاں پر ان کا استقبال صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکڑ اقبال ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ ڈی ائی جی گوہر نفیس سٹیشن کمانڈر کرنل وقار نے خنجراب ٹاپ پر ریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا۔ریلی سوست ویلی سے ہوتے ہوئے راکاپوشی میں گلگت بلتستان کے ڈرائی فروٹس اور مقامی کھانوں سے استقبال کیا گیا۔جبکہ گلگت دنیور میں چائنہ یادگار پر حاضری دی۔اس موقع پر چائینہ مندوبین اور پاکستان ایمبیسی چائینہ کے سیاسی اتاشی شوزب عباس نے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پہلی کار ریلی سے گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔اور معاشی ترقی ہوگی جبکہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام میں رشتے مزید مضبوط ہونگے۔جبکہ سی پیک کے حوالے سے دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے واقف ہونگے چائینہ مندوبین نے پرتپاک استقبال کرنے پر حکومت گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ یہ کار ریلی بیجنگ سے زائد 6 ہزار کلو میٹر سفر کرکے گلگت پہنچی ہیں جبکہ یہ ریلی اسلام اباد لاہور کراچی سے ہوتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں اختتام پذیر ہوگی۔چائینہ کار ریلی میں چائینہ کے اعلی حکام صحافی اور سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں