چائینہ کا 18 گاڑیوں پر مشتمل پاک چین فرینڈ شپ کار ریلی خنجراب ٹاپ کے راستے گلگت بلتستان پہنچ گئی۔اعلی سیاسی سول اور فوجی قیادت نے استقبال کیا۔
ایڈیٹر انچیف
پاک چین دوستی کو مضبوط کرنے سیاحت کو فروغ دینے اور سی پیک روٹ کا جائزہ لینے کے لئے 18 گاڑیوں پر مشتمل 50 رکنی وفد خنجراب بارڈر کے زریعے گلگت بلتستان میں داجل ہوا جہاں پر ان کا استقبال صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکڑ اقبال ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ ڈی ائی جی گوہر نفیس سٹیشن کمانڈر کرنل وقار نے خنجراب ٹاپ پر ریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا۔ریلی سوست ویلی سے ہوتے ہوئے راکاپوشی میں گلگت بلتستان کے ڈرائی فروٹس اور مقامی کھانوں سے استقبال کیا گیا۔جبکہ گلگت دنیور میں چائنہ یادگار پر حاضری دی۔اس موقع پر چائینہ مندوبین اور پاکستان ایمبیسی چائینہ کے سیاسی اتاشی شوزب عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پہلی کار ریلی سے گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔اور معاشی ترقی ہوگی جبکہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام میں رشتے مزید مضبوط ہونگے۔جبکہ سی پیک کے حوالے سے دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے واقف ہونگے چائینہ مندوبین نے پرتپاک استقبال کرنے پر حکومت گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ یہ کار ریلی بیجنگ سے زائد 6 ہزار کلو میٹر سفر کرکے گلگت پہنچی ہیں جبکہ یہ ریلی اسلام اباد لاہور کراچی سے ہوتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں اختتام پذیر ہوگی۔چائینہ کار ریلی میں چائینہ کے اعلی حکام صحافی اور سرمایہ کار بھی شامل ہیں۔