Site icon Daily Chitral

چترال کے 13میل اور6فیمل ہائی سکولوں کے اساتدہ میں فی سکول4لاکھ 50روپے کے حساب سے چیک تقسیم کئے، ایم پی اے فوزیہ مہمان خصوصی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں کے اساتذہ کوصوبائی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ انعامات چترال کے 13میل اور6فیمل ہائی سکولوں کے اساتدہ میں فی 2سکول4لاکھ 50روپے کے حساب سے چیک تقسیم کئے۔اس موقع پرصوبائی پالیمانی سیکرٹری ثقافت وممبرصوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی ،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال سید مظہرعلی شاہ ،ڈی ایم اوچترال طارق محمود،ای ڈی اومحکمہ ایجوکیشن میل حاجی حنیف اللہ،ای ڈی اومحکمہ ایجوکیشن فیمل حلیمہ بی بی،ڈی ایس پی چترال محی الدین دیگرہیڈماسٹرزاورٹیچیگ اسٹاف موجود تھے۔اس موقع پرصوبائی پالیمانی سیکرٹری ثقافت وممبرصوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی ،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کوالٹی ایجوکیشن کے حوالے دن رات محنت کررہے ہیں چترال صوبے کاپسماندہ ضلع ہونے کے باوجودتعلیمی معیارمیں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جس پر ہم محکمہ ایجوکیشن اوراساتذہ صاحبان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کہ انہوں نے اپنی فرائض منصب احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔خیبرپختونخواکے تمام اضلاع میں تمام اساتذہ کی مرحلہ وارٹریننگ کااہتمام کیاجارہاہے۔صوبے کے 85ہزارسے زائداساتذہ کومختلف سرکاری نصاب کے مطابق جدیدٹریننگ دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کیونکہ مستقبل میں یہی افراد ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ہر حکومت اپنے ملک میں بہترین کھیپ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ملک و قوم کی ترقی کے لئے بہتر سے بہتر کوششیں کی جاتی ہیں انہی کوششوں میں سے ایک کوشش بہترین تعلیمی اداروں کا قیام ہے ان اداروں کی بہتر سے بہتر کارکردگی کو ممکن بنانے کے لئے اعلیٰ تعلیمی سوچ کے افراد کو تعلیمی اختیارات سونپے جاتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ سرکاری سکولوں کی کارکردگی سے متاثرہوکرصوبے خیبرپختونخوا میں34ہزارطلباء وطالبات نے پرائیویٹ سکولوں کوچھوڑکرسرکاری سکولوں میں داخلہ لیا۔اس موقع پر چترال کے 13میل 6فیمل گورنمنٹ ہائی سکولوں کے ہیڈماسٹرزاورٹیچرز فی سکول4لاکھ 50روپے کے حساب سے8550000روپے کے چیک اورسرٹیفیکٹ مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہیڈماسٹرزاوراستاتذہ میں تقسیم کئے جس کے تحت ہیڈماسٹرکوایک لاکھ روپے اورسکول کے ہرٹیچرکو50ہزارروپے دیاجائے گا۔

Exit mobile version