Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے ذیلی پراجکٹ واٹر انرجی اینڈ سکیورٹی کے زیر اہتمام وادی یارخون میں ا یک روزہ ورکشاب کاانعقاد

بونی( جمشیداحمد) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے ذیلی پراجکٹ واٹر انرجی اینڈ سکیورٹی WES II کے زیر اہتمام وادی یارخون کے سکول اور کالج کے طلبأ کے لئے قدرتی وسائل کے تحفظ کے موضوع پر ایک روزہورکشاب کا انتظام کیا گیا۔جس میں طلبأ و طالبات کے علاوہ زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھی شرکت کی۔ورکشاب کے انعقاد کا مقصد لوگوں خصوصاً طلبأ میں چترال کی حیاتیاتی تنوع کے متعلق شعور بیدار کرنا،اور اس بارے میں ان کے ذہنوں میں مثبت رویئے کو فروغ دینا تھا۔ کمیونیکیشن اینڈ نالج منیجمنٹ آفیسر شکیل حسین WES II کے ابتدائی کلمات کے ساتھ ورکشاب کا آغاز ہوا۔ ورکشاب میں حیاتیاتی تنوع اور قدرتی وسائل کے تحفظ سے متعلق دو لیکچر شامل تھے۔اور اس بارے میں ڈکومینٹری فلم بھی دکھائی گئی۔کوآرڈینیٹر واٹر منیجمنٹ شفیق اللہنے قدرتی وسائل کے تحفظ پر لیکچر دیا ۔ورکشاب میں اس امر پرخصوصا زور دیا گیا کہ مال مویشی خصوصاً بکریاں چرانے سے چراگاہوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے اس سلسلے میں طلبأ اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مال مویشی چرانے سے قدرتی ماحول میں جو خلا پیدا ہوتا ہے اس کی وضاحت ایک ڈکومینٹری فلم کے زریعے دیکھائی گئی۔ماحول کے تحفظ سے متعلق ہینڈ اوٹ بچوں میں تقسیم کئے گئے۔ورکشاب میں بچوں سےسوال جواب کا بھی مقابلہ کرایا گیااور کامیاب طلبأ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔لوکل سپورٹ آرگنائزیشن پونار کے چیئرمین شیرازالدین بھی اس ورکشاب میں شریک تھے۔آ پ نے اس قسم کی اہم ورکشاب کے انعقاد پر WES کی ٹیم اور اغاخان رورل سپورٹ ارگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button