252

ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسرار اللہ کے زیر صدارت اجلاس

چترال (نمائندہ) ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر اسرار اللہ کےزیر صدارت اجلاس میں تمام تیاریوں کا جائز ہ لیا گیا جس میں ضلعے کے تمام چوبیس یونین کونسلوں میں بیک وقت مہم چلائی جائے گی جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرنا ، دو سے پانچ سال کے عمر کے بچوں کوکیڑا مار ادویات پلانا، حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کا ٹیکہ لگانا اور صحت کے اصولوں کے بارے میں عا م لوگوں میں آگہی پیدا کرنا ہے ۔ اس موقع پر ایل ایچ وی پروگرام کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر رحمت امان، ضلعی خطیب مولانا فضل مولیٰ اور دوسروں نے ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہاکہ عام لوگوں میں صحت اور حفظان صحت سے متعلق آگہی پھیلاناان کی شعور کی بیداری کا ذریعہ بنے گی جوکہ مجموعی طور پر صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ممد ومعاون ثابت ہوگی ۔اس موقع پر ضلع کونسل میں محکمہ صحت کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین مولانا محمود الحسن بھی موجود تھے جس نے صحت کے شعبے میں ضلعی حکومت کی کاوشوں کے بارے میں بتایااور اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں