Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

دعوت و عزیمت ضلع چترال کے تمام تحصیل و یونٹس کو ختم کر دیا ہے۔صدر دعوت عزیمت چترال جاوید اقبال

چترال(نمائندہ ) دعوت و عزیمت ضلع چترال کے صدر جاوید اقبال نے تمام تحصیل و یونٹس کو ختم کر دیا ہے آئیندہ تین ما ہ کے اندر نئی یونٹ سازی ہوگی آئیند ہ تمام کیسز اور تنظیمی امورکی ذمہ داری ضلعی تنظیم ادا کریگی اور شبیر آحمد نائب صدر و جمشید آحمد فنانس سکرٹری ان کی نگر انی کرینگے ۔ایک اخباری بیان میں صدر دعوت عزیمت چترال جاوید اقبال نے کہا ہے کہ آج کے بعد کوئی کارکن اپنے مرضی سے کام نہیں کر سکے گا اپنے مرضی سے کام ذاتی تصور ہوگا اس کی ذمہ داری تنظیم پر نہیں لگی گی اور کوئی فرد آئیندہ اپنے آپ کو کسی بھی تحصیل یا یونٹ کا ذمہ دار نہیں کہے گا ۔اُنہوں نے کہا کہ چترال پولیس کے موجودہ سربراہ ڈی پی او سید اکبر علی شاہ نے منشیات کے خلاف جو اعلان جہاد کیا ہے ہم اُس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوراُن کو بھر پور تعاؤن کی یقین دلاتے ہیں اور بغیرتحقیق ضلع سے باہر شادیوں کے حوالے سے چترال پولیس خاص کر اس کے لئے جو مخصوص ٹیم بنا ئی گئی ہے اس کے سربراہ انسپکٹر بزرگ دین اور اُس کے ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button