بونی ( جمشید احمد)جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیرمن فخرالدین( تحصیل نائب ناظم سب ڈویژن مستوج) جشن قاقلشٹ کمیٹی تحصیل کونسل بونی میں منعقد ہوا جس میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کے تمام ممبران نے شر کت کی جشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کاموں کا جائزہ لیا گیااور جشن کی تیاریوں کی ختمی شکل دے دی گئی اور متفقہ طور پر مقرر کر دہ تاریخ کے مطابق 20 اپریل کو شروع کر نے کافیصلہ کیا گیا 19اپریل کوٹھیک دس بجے پی ٹی ڈی سی ہوٹل میں ٹاس ہوگافٹ بال ،کرکٹ اور ولی بال کے ٹیموں کی نمائندگی ضروری ہوگا۔اور باہر سے آنے والے ٹیموں کے نمائندے انیس اپریل کو ٹاس کی جگہ اپنی حاضری کویقینی بنائیں گے مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے والے ٹیموں کو فیسٹیول سے باہر تصور کیا جائے گا میٹنگ کے بعد جشن کی جگہ کا دورہ بھی کیا گیا جہان اسٹیج ، ٹنٹ اورا سٹال کے جہگوں کا معائنہ کیا گیااور جشن انتظامیہ کے ہدایات کے مطابق اسٹالز اور ہوٹل وغیرہ کی جہگوں کو ترتیب دیا گیا۔ اور تمام کھیلوں کے میدانوں کو تیار کرنے کے بعدتار بندی کر کے محفوظ کیا گیا۔
174