672

اپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج روز شروع ہوگئی جس میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے ہزاروں شائقین اور کھلاڑی حصہ لے رہے

چترال (نمائندہ ) اپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج جمعرات کے روز شروع ہوگئی جس میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے ہزاروں شائقین اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں سے بھی سیاح بڑی تعداد میں یہاں پہنچ گئے ہیں۔جشن میں شامل ایک تماشائی کا کہنا ہے کہ کا غ لشٹ کا بے ا ٓب وگیاہ بیابان جنگل میں منگل کاسماں پیش کررہا ہے جہاں یارخون ویلی سے لے کر تورکھو اور دروش تک نوجوان نہایت ذوق وشوق سے حصہ لے رہے ہیں۔ ٹینٹ ویلج قائم کئے گئے ہیں جبکہ اشیائے ضرورت کی فراہمی کے لئے مارکیٹ قائم بھی کئے گئے ہیں۔ جشن کا باقاعدہ افتتاح بونی کے معروف شخصیات قاضی غلام ربانی اور الواعظ سلطان نگاہ نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین بھی موجود تھے۔ جشن کاغ لشٹ کا انتظام وانصرام جشن کا غ لشٹ کمیٹی کررہی ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کی مکمل معاونت انہیں حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں