اپر چترال میں گزشتہ چار دنوں سے جاری کا غ لشٹ فیسٹول ہزاروں شائقین کے لئے تفریح کا ذریعہ بننے کے بعد اتوار کے روز احتتام پذیر موضوع: واپڈا اور متاثرین گولین گول ……..تحریر: ثناء شہاب برغوزی چترال پولیس کی شاندار کارکردگی ۔ غیر ملکی سیاح کو بر وقت ریسکیو کرکے اس کی جان بچائی ۔ ڈی پی او چترال اور چترالی عوام کی طرف سے پولیس کے کردار کی تعریف خیبرپختونخواکلچراینڈٹوراز م اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور قاقلشت کمیٹی کے زیراہتمام اپر چترال میں جاری جشن قاقلشت فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے فیسوں میں ناروا اضافے کے خلاف گورنمنٹ کالج چترال کے طلبہ کا “فیسوں میں اضافہ نا منظور واک” کا اہتمام امریکی خاتون کی چترالی نوجوان سے شادی ، اسلام آباد میں نکا ح ہوا ۔ جوڑی کل چترال کیلئے روانہ ہوگی ۔ شاندار استقبال کی تیاریاں اپر چترال میں جشن کا غ لشٹ آج روز شروع ہوگئی جس میں اپر اور لویر چترال کے اضلاع سے ہزاروں شائقین اور کھلاڑی حصہ لے رہے اپرچترال،چارروزہ قاقلشٹ فیسٹول کاآغاز 2مئی سے ہوگا داد بیداد…مزدوروں کا دن…ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی صوبائی حکومت جامعہ چترال کے مسائل کے حل کیلئےعملی اقدامات اٹھائےگی
317

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور ایم پی اے وزیرزادہ کا دورہ ڈسٹرکٹ بارروم چترال

چترال(نمائندہ)وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ بارروم چترال کا دورہ کیا۔اُنہوں نے بارروم کی تزائین وآرئیش کے کام کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں مشیر وزیر اعلیٰ کی طرف سے بار کے لئے 30لاکھ روپے کی گرانٹ دینے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی اے وزیرزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بار میں آمد اور وکلاء کی بہتری کے لئے کام کرنا وہ اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کی تعمیر وترقی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت نے ڈھائی ارب روپے کی منظوری دی ہے۔اُنہوں نے جلد وکلاء کی وفد کا وزیراعلیٰ سے ملاقات کراکر مزید مالی امداد دلوانے کا وعدہ کیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ اور تحصیل بار دروش کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ بھی موجود تھیں۔وکلاء کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے عبدالولی خان ایڈوکیٹ اور صاحب نادر ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں