Site icon Daily Chitral

پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے نسوانی امراض کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ چترال سکاوٹس ہسپتال میں دو بارہ شروع

چترال (نمائندہ ) چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ کے حکم پر پاک آرمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سےنسوانی امراض کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ چترال سکاوٹس ہسپتال میں دو بارہ شروع ہوگئی جبکہ اس سے قبل چترال میں دودن تک جاری رہنے کے بعد دروش کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں بھی دو دن تک جاری رہا تھا۔ پاک آرمی کے ماہر گائناکالوجسٹ اور Image may contain: one or more people and indoorدوسرے لیڈی ڈاکٹروں کی ٹیم سے کثیر تعدادمیں لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کیا جوکہ بدھ کے روز بھی جاری رہا اور موسم ٹھیک ہونے تک جاری رہے گی۔ میڈیکل کیمپ میں آنے والے خواتین کی مفت چیک اپ کے علاوہ الٹراساونڈ ، ایکسرے اور دوسرے تشخیص بھی مفت کرائے گئے جبکہ نادار مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کئے گئے۔ چترال کے عوامی حلقوں نے فری میڈیکل کیمپ کو انتہائی سودمند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چترال میں گائناکالوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ کیسوں کے لئے انہیں پشاور جانا پڑتا تھا جبکہ چترال میں اس کیمپ کے انعقادسے درجنوں خاندان پشاور کی سفر اور بھاری اخراجات سے بچ گئے۔

Exit mobile version