37

چترال پی ٹی سی ایل فائبر آپٹک کا افتتاح ، صارفین سمارٹ ٹی وی کی سہولت سے بھی مستفید ہونگے۔۔جی ایم سید خلیل خان

چترال ( نامہ نگار ) چترال میں پی ٹی سی ایل کی فائبر اپٹک/براڈ بینڈ کے لئے ا نتظار کی طویل اور تکلیف دہ گھڑی کا احتتام منگل کے روز اس وقت ہوا جب پشاور میں پی ٹی سی ایل ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں اس سہولت کا باقاعدہ افتتاح ہوا ۔ افتتاحی تقریب میں سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان کی موجودگی میں پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر نیٹ ورک اپریشن اینڈ ڈیپلائمنٹ سید خلیل خان اور سینئر منیجرنیٹ ورک اپریشن سراج افریدی نے چترال کیلئے فائبر اپٹک کا باقاعدہ افتتاح کیا اور اس موقع پرویڈیو لنک کے ذریعے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب اس سہولت کی ایکٹویشن کے ساتھ نہ صرف چترال میں انٹرنیٹ کی رفتار میں تیزی آئے گی بلکہ ڈی ایس ایل کے صارفین اب ڈیڑھ سو سے زائد ٹی۔ وی چینلز سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایس ایل کی مطلوبہ رفتار کا فائدہ طالب علموں کو ہوگا جوکہ ان لائن معلومات کے حصول کے علاوہ کئی یونیورسٹیوں کے ساتھ ان لائن منسلک بھی ہوسکیں گے جبکہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے اب تک ممکن نہ تھا۔ انھوں نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی تیز ترین سہولت دروش ، آیون ، بونی اور کوغذی کے علاوہ مستوج و دیگر مقامات کے صارفین تک پہنچانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم چترال سرتاج احمد خان نے جنرل منیجر سید خلیل، وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل وجہیہ الدین، سینئر منیجر سراج افریدی اور پی ٹی سی کے دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے صارفین پی ٹی سی ایل گزشتہ چار برسوں سے درخواستی تھے کہ انھیں فائبر آپٹک کی جدید سہولیات سے مستفید کیا جائے۔ جبکہ آج چترال کے عوام کا درینہ مسئلہ حل کردیا گیا۔ انھوں نے اس موقع پر بتایا کہ آرندو ایکس چینج میں میڈیا کی خرابی کو دور کردیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

اپنا تبصرہ بھیجیں