چترال،پاکستان نیوی میں ٹیکنیکل، فیمل میڈیکل ٹیکنیشن اور میرین سیلرز بھرتی کیلئے ٹسٹ اور انٹرویو کرائے گئے
ایڈیٹر انچیف
چترال(نمائندہ )پاکستان نیوی میں ٹیکنیکل، فیمل میڈیکل ٹیکنیشن اور میرین سیلرز بھرتی کےپہلے مرحلے 15مارچ کو ڈگری کالج چترال میں ٹسٹ اور انٹرویو کرائے گئے۔جس میں چترال کے دوردراز علاقوں سے سینکڑوں کے تعداد میں نوجوانوں نےحصہ لیا۔بھرتی کے مرحلے کو صاف اور شفاف اور میرٹ پر کروانے کیلئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین اور پاک نیوی سوات ریگروٹ اور سلیکشن سنٹر سے کمانڈر محمد زبیر نے خصوصی طورپر شرکت کی۔بھرتی کے سلسلے میں پرنسپل ڈگری کالج چترال مسعود احمد خان اور سٹاف نے کلیدی کردار ادا کیا جس پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے پرنسپل اور دوسرے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔بھرتی کےدوسرے مرحلے میں 16اور17مارچ کو گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں ٹسٹ اورانٹرویو لیے جائینگے۔