چترال (ڈیلی چترال نیوز) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لئے اللہ پاک کا عظیم تخفہ اور انعام ہے جس کا قدر کرنا ہم سب پر فرض ہے اور اس دن ہمیں یہ تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کریں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور نئی نسل کے ساتھ اس وقت پوری قوم کی توقعات وابستہ ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر فرنٹیر کور پبلک سکول میں ایک رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر آج پاکستان نہ ہوتا ،ہم دوسروں کے رحم و کرم پر ہوتے جہاں ہم کسی بھی طرح سے محفوظ نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی حالات ہم سے یہ تقاضا کررہے ہیں کہ جس طرح ہماری افواج جان جوکھوں پر ڈال کر دشمن کی آنکھوں میں ڈالے ہوئے ہے ہمیں بھی اپنا کردار ادا