317

ہماری افواج جان جوکھوں پر ڈال کر دشمن کی آنکھوں میں ڈالے ہوئے ہے ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا/کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے لئے اللہ پاک کا عظیم تخفہ اور انعام ہے جس کا قدر کرنا ہم سب پر فرض ہے اور اس دن ہمیں یہ تجدید عہد کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کریں تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور نئی نسل کے ساتھ اس وقت پوری قوم کی توقعات وابستہ ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر فرنٹیر کور پبلک سکول میں ایک رنگارنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر آج پاکستان نہ ہوتا ،ہم دوسروں کے رحم و کرم پر ہوتے جہاں ہم کسی بھی طرح سے محفوظ نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملکی حالات ہم سے یہ تقاضا کررہے ہیں کہ جس طرح ہماری افواج جان جوکھوں پر ڈال کر دشمن کی آنکھوں میں ڈالے ہوئے ہے ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وطن کے لئے جینا مرنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ہم یوم پاکستان 23 مارچ ہر سال مناتے ہیں مگر اس عہد کی پاسدار ی میں ہم کمزوری دیکھاتے ہیں اور عملی طور پر ملک کے لئے وہ خدمات انجام دینے میں کوتاہی برتتے ہیں جس کی ضرورت ہوتی ہے۔تقریب میں سکاوٹس کے آفیسروں اورجوانوں کے علاوہ سول سوساٹئی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کئے جبکہ سکول کے طلباء وطالبات نے حمدباری تعالیٰ ،نعت مقبول ،ملی نغمہ اور23مارچ کے حوالے سے تقریرکئے۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہاکہانہوں نے کہاکہ ایف سی پی ایس چترال کوایک ماڈل سکول بنانے کی کوشش جاری ہیں اس وقت 1200طلباء وطالبات زیرتعلیم ہے اس سال تعداد2000تک لے جانے کی کوشش کررہیں ۔آخرمیں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں انعامات اورتحائف تقسیم کئے اورچترال سکاوٹس کے جوانوں نے ثقافتی شوبھی پیش کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں