پشاور/وزیر اعلی خیبر پختونخوا پر ویز خٹک نے ضلع چترال میں سیر و سیاحت، صحت، تعلیم، مواصلات، تعمیرات ، بحالی اور دیگر بنیادی شعبوں میں قومی تعمیر نو کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال شہر میں داخلی تمام سڑکوں کا سو فیصد کام جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ قدرتی حسن کے حامل یہ سیاحتی مقام سیاحوں کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ، جاذب نظر اور خوبصورت نظر آئے۔ انہوں نے مذکورہ ضلع میں طبی مراکز اور ہسپتالوں میں درکار سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں بھی متعلقہ حکام کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ، منظور شدہ آسامیوں پر طبی عملے کی فوری بھرتی جبکہ دیگر درکار عملے کے لئے کیس بجھوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ ضلع چترال میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں خاتون رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی کے علاوہ محکمہ ہائے مواصلات و تعمیرات، بلدیات ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، بحالی و آبادکاری ، ہاؤسنگ ، معدنیات ودیگر متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ، افسران اور ڈی سی چترال نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع چترا ل میں جاری