چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)چترال ضلعے میں پولیو کے خاتمے میں کمیونٹی کا تعاون قابل تعریف ہے جہاں والدین کی طرف پولیو قطرے سے انکاری کی کیسز تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے ٹھوس بنیادوں پر پولیوکے خلاف مہمات کو مربوط بنیادوں پر چلائے جائیں اور انتظامات میں کسی کوتاہی کا ارتکاب نہ کیا جائے۔ جمعہ کے روز ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں منعقدہ ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈیپک) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی۔سی چترال شہاب حامد یوسفزئی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دو عشروں سے ذیادہ کا وقفہ گزرجانے کے باوجود پولیو کے