241

بومباغ گاؤں میں ابپاشی کے لئے پانی فراہم کرنے پر ضلع ناظم مغفرت شاہ کا علاقے کے عوام کی طرف سے شکریہ

چترال (نمائندہ ) بومباغ موڑکھو کے سماجی اور سیاسی کارکن عبداللہ جان
نے کئی سالوں بعد بومباغ گاؤں میں ابپاشی کے لئے پانی فراہم کرنے پر ضلع ناظم مغفرت شاہ کا علاقے کے عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال قبل بومباغ نہر دریا بردہونے کے بعد علاقے میں کاشت کاری سے متعلق یکسر رک گئے تھے اور علاقے کے لوگ پانی کے ایک ایک بوند کو ترسنے لگے تھے ۔ ایک اخباری بیا ن میں انہوں نے کہاہے کہ ضلع ناظم نے علاقے میں پانی کی فوری اور ہنگامی طور پر فراہمی کے لئے پائپ مہیاکردیا تھا جن کی مدد سے اب علاقے میں پانی پہنچانے سے گندم کی فصل خطرے کے زد سے نکل گئے جبکہ سبزیاں بھی اس سال کاشت کئے جائیں گے جن کی پیدوار کے لئے بومباغ شہرت رکھتا تھا۔ عبداللہ جان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ حکومت کی کوششوں سے سی ڈی ایل ڈی کا ایک پراجیکٹ بھی جاری ہے جس کے ذریعے گاؤں کے ایریگیشن چینل کی بحالی ہورہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں