چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پاک آرمی کے سوات ڈویژن کے جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان کی ہدایت پر چترال کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف سکولوں میں زیر تعلیم تین ہزار کے لگ بھگ طلباء طالبات کو متوازن غذا کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جوکہ ایک سال تک جاری رہے گی جس کے دوران پاک فوج اور چترال سکاوٹس کی قریبی چھاونیوں سے روزانہ کی بنیاد پر ابلے ہوئے انڈے اور پراٹھے بچوں اور بچیوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ جن علاقوں میں یہ غذائی