229

شندور پولوفیسٹول رواں سال روایت سے ہٹ کر مثالی طور پر منائیں گے،فد اخان فدا

غذر ( پھسوٹائمزنیوز)وزیر سیاحت گلگت بلتستان فد اخان فدا نے کہا ہے کہ شندور پولوفیسٹول رواں سال روایت سے ہٹ کر مثالی طور پر منائیں گے میلے کے انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور انتظامات کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے محکمہ سیاحت کی سربراہی میں قائم کمیٹی شندور پولو فیسٹول کے انتظامات کو حتمی شکل دے گی اس کمیٹی میں ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان سمیت کئی سیاسی وسرکاری رہنماء ممبرہیں انہوں نے کہا کہ دنیا کے بلند ترین پولو گرائونڈ میں تین روز پولو فیسٹول 21,22,23کو منعقدہوگا تاریخی اور منفرد ایونٹ میں ملک بھر سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سیاح شریک ہوں گے شندور پولو فیسٹول کے انعقاد کا مقصد گلگت بلتستان کی سیاحت اور قومی کھیل پولو کو فروغ دینے کے علاوہ کے پی کے اور گلگت بلتستان کے درمیان باہمی اتفاق و اتحاد پیدا کرنا ہے اس ایونٹ کے منعقد سے دو صوبوں کے درمیان محبت کے رشتے مزید مضبوط ہیں ہم شندور فیسٹول کو تنازعات کی نزر کرنا نہیں چاہتے جب تک شندور کے تنازعے کاحل نہیں نکلتا گلگت بلتستان حکومت اور کے پی کے حکومت مشترکہ طور پر اس عظیم اور منفرد ایونٹ کے انعقاد کو جاری رکھیں گے تاکہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ لوگوں کے آپس میں رشتے مضبوط ہوسکیں گلگت بلتستان بالخصوص ضلع غذر کے عوام اور چترال کے عوام آپس میں رشتوں سے جڑے ہیں اور ایک دوسروں سے پیار کرتے ہیں ہمارا کلچر ،زبان اور روایات مشترک ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں