209

محکمہ جنگلات ملازمین کی ملی بھگت ، ٹمبر مافیانے حراموش جنگل کا صفایا کردیا

گلگت( نامہ نگار خصوصی ) محکمہ جنگلات ملازمین کی ملی بھگت ، ٹمبر مافیانے حراموش جنگل کا صفایا کردیا بھاری بھرکم الیکٹرک مشینوں سے جنگل کی بے دریغ کٹائی کی جارہی ہے حراموش کھلتروبیرل میں ڈیوٹی پر معمور ملازمین مافیا کے ساتھ ملے ہؤے ہیں پابندی کے باوجود راتوں رات لکڑی کاٹ کر لاتے ہیں اور بیرل میں ڈیوٹی پر معمور اہلکاراپنا حصہ وصول کرکے لکڑی چھوڑ دیتے ہیں امتیاز ، محمد عالم ، تجمل ، حسین علی ، نواب شاہ اور دیگر اس مافیا کے سرغنہ ہیں علاقہ کے عمائدین مجاہد جدول جنرل سیکریٹری جی ڈبلیو او گلگت، بہادر شاہ ، اعجاز علی حدول سابق ممبر یونین کونسل اور دیگر نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہئے کہاکہ محکمہ جنگلات کے زمہ داران ٹمبر مافیا کے ساتھ ملے ہیں غیر قانونی جنگل کی کٹائی عروج پر ہے اگر یہی سلسلہ رہا ہے چند سالوں میں ہی جنگل کا صفایا ہوگا اگر محکمہ نے بروقت کاروائی نہیں کی تو علاقے کے عمائدین اور عوام خود ٹمبر مافیا کے خلاف میدان میں اتریں گے جس کی زمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں