98

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل کے بی ابے/بی ایس سی کے نتائج کا اعلان ۔سرکاری کالج کی طالبات چھاگئیں

؂چترال( نمائندہ ڈیلی چترال ) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے بی اے/بی ایس سی کے سالانہ امتحان برائے2015کے نتائج کا اعلان کرادیاہے۔نتائج کے مطابق گورنمنٹ گرلزڈگری کالج چترال کی طالبہ نزاہت منہاس نے رول 08557 کے تحت 550میں 467نمبر لیکر یونیورسٹی بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اِسی کالج کی طالبہ زرشی عطاء نے رول نمبر08598کے تحت 459 نمبر لیکر دوسری اورگورنمنٹ ڈگری کالج دیر کے طالب علم فضل حیات رول نمبر06835نے 456 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیا۔مذکورہ امتحان میں مجموعی طور پر 10783امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے4070امیدوار کامیاب قرار پائے ۔یوں کامیاب کا تناسب38فیصد رہا۔گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ امتحان میں ضلع چترال سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے یو ایف ایم کیسز کی سماعت یونیورسٹی کے چترال کیمپس میں مورخہ مورخہ27 اور 28اگست 2015کوہوگی۔جبکہ ضلع دیر سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی سماعت اِنہی تاریخوں میں مین کیمپس شیرینگل میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں