274

مستوج ، پاک آرمی کے دو کیپٹن برہان اللہ اور دسید اسماعیل شاہ کی میجر کے عہدوں پر ترقی

چترال ( ارشا د اللہ شاد ؔ سے )مستوج کے علاقے لاسپور بالیم سے تعلق رکھنے والے کیپٹن برہان اللہ ولد کرنل اکرم اللہ کو میجر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔برہان اللہ بہترین قاری ہونے کے ساتھ پولو کے بھی بہترین کھلاڑی ہے۔ ان کے والد محترم بھی پاک آرمی کے ایجوکیشن کور سے کرنل کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔اسی طرح پرواک مستوج سے تعلق رکھنے والے نوجوان کیپٹن سید اسماعیل شاہ کو بھی انکی بہترین پرفارمنس پر میجے کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔میجر اسماعیل شاہ سابق ناظم مستوج حاجی سید ابراہیم شاہ مرحوم کے فرزند ارجمند ہے ۔مرحوم سید ابراہیم شاہ بھی چترال سکاؤٹس سے صوبیدار ریٹائرڈ ہوگئے تھے ۔ میجر سید اسماعیل شاہ تا حال بکرآباد چترال میں رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں