190

بونی پی ٹی سی ایل ایکسچنچ کنکشن لائن کئی دنوں سے خراب صارفین پریشان

بونی ( جمشیداحمد)سب ڈویثرن مستوج کے ہیڈکواٹر بونی میں پی ٹی سی ایل کے کئی لائین گذشتہ کئی دنوں سے خراب ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل صارفین انتہائی پریشان اور مشکلات سے دوچار ہیں اور اپنے عزیز واقارب سے بات کر نے اور دفتروں میں ڈی ایس ایل کے استعمال سے محروم ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ بونی ایکسچنج میں ڈیوٹی کر نے والے ملازم لائن مین دروش میں کام کر رہے ہیں مہینے میں ایک دفعہ بونی کا رخ کر تے ہیں اور تازہ اور چالو کنکشن کو بھی خراب کر کے واپس چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس علاقے کے پی ٹی سی ایل گھریلو اور افیشل نمبر کئی دنوں تک خراب پڑے رہتے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چترال میں متعلقہ نمبر پر رابطہ کیا جاتاہے تو فون اٹھانے کی زحمت نہیں کر تے اس سلسلے میں متعلقہ محکمے کے حکام بالا کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ انے والے دو دنوں کے اندر خراب نمبروں کو ٹھیک نہ کیا گیا تو تمام ترذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں