170

یونیورسٹی آف چترال نے بی اے کے سالانہ امتحانات برائے 2018کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا۔

(چترال پ۔ر) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر عتیق احمد طارق کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے اپنے پہلے سیشین کیلئے داخلوں کا اعلان کردیاہے۔ شیڈول کے مطابق عمومی فیس کے ساتھ 20مارچ 2018تک داخلے لئے جاسکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 30مارچ اور دہرے فیس کے ساتھ 20اپریل 2018 تک داخلے لئے جاسکتے ہیں۔ دورِجدید کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ نظام کے تحت داخلے آن لائن ہی کئے جاسکتے ہیں۔ جس کیلئے یونیورسٹی کے ویب سائٹ (http://admission.uoch.pk/student/) پر سہولت میسر ہے۔امیدوار اپنا ڈیٹا جب مکمل کرے گا تو خودکار نظام کے تحت فارم سامنے آئےگا۔جسکا پرنٹ نکالنے کے بعد دو عدد مصدقہ تصاویر، قومی شناختی یا ڈومیسائل کی نقول اور اصل بنک رسید کے ساتھ یونیورسٹی کے شعبہ¾ امتحانات کو ارسال کرناہوگا۔ فیس خیبر بنک چیوپل برانچ دنین چترال میں مخصوص اکاونٹ (02252-00-8) پر جمع کئے جاسکتے ہیں ۔جامعہ چترال کے داخلوںکے حوالے سے دوسری اہم بات یہ ہے کہ چترالی طلبہ و طالبات کی سہولت کی خاطرہائرایجوکیشین کی طرف سے دی گئی چُھوٹ سے استفادہ کرتے ہوئے مذکورہ جامعہ نے مائیگریشن کے سلسلے کو ختم کردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں