255

بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کی نگرانی فوج کریگی

پاکستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران فوج سکیورٹی پرنٹنگ پریس، پرنٹنگ کارپوریشن اور پوسٹل فاؤنڈیشن ،پرنٹنگ پریس پر تعینات ہوگی ۔

الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ کیا ،اس حوالے سے سیکرٹری دفاع کو ہدایات جاری کردی گئیؤ ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں