291

تحصیل موڑ کہو تور کہو کے ہیڈ کوارٹرقاقلشٹ کے بجائے کسی اور مقام پر منتقل کرنا بدنیتی اور عوام دشمنی پر مبنی فیصلہ ہوگا

تورکہو / تحصیل موڑ کہو تور کہو کے ہیڈ کوارٹرقاقلشٹ کے بجائے کسی اور مقام پر منتقل کرنا بدنیتی اور عوام دشمنی پر مبنی فیصلہ ہوگا، جس کی ہر سطح پر مخالفت کی جائے گی۔ رہنما پی ٹی آئی چترال چھ یونین کونسلز جن میں یوسی شاگرام، تریچ، کھوت، اویر، موڑکہو اور کوشٹ شامل ہیں، پر مشتمل تحصیل بنانے کی غرض سے ایک تجویز گذشتہ حکومت میں وزیر اعلی کو جمع کرائے تھے اورقاقلشٹ کو تحصیل کوارٹر بنانا تجویز میں شامل تھا مگر اب تحصیل کی بحالی کے بعد تحصیل ناظم عوام دشمنی پر اتر آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے رہنما ، منہاج الدین ناظم شاگرام ، محمد ارشاد صدر سپورٹس اینڈ کلچر اور محمد ہارون صدر انصاف یوتھ ونگ اپرچترال نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاقلشٹ میں مفت سرکاری زمین موجود ہے اور پانچ یونین کونسلز قاقلشٹ کو ہیڈکوارٹر بنانے میں رضامندی کا اظہار کر چکے ہیں مگر تحصیل ناظم مستوج اپنی ذاتی فائدے کے لئے تحصیل کے مستقبل کو داو پر لگا رہے ہیں جوعلاقے کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے کی پشماندگی کومد نظر رکھتے ہوئے تحصیل کی بحالی کے لئے جدوجہد کئے تھے اور اس کا ثمر عوام کو ملنا بھی ہماری مقاصد کا حصہ ہے مگر قاقلشٹ کے بجائے کسی اور مقام پر ہیڈکورٹر بنانا کسی صورت قبول نہیں کیونکہ قاقلشٹ تمام یونین کونسلز کو قابل قبول مقام ہے اور تورکہو موڑکہو کے تمام علاقوں سے لوگ باآسانی یہاں پہنچ سکتے ہیں اور زمین بھی سرکاری ہے دوسری طرف کسی اور جگے میں زمین خریدنا اور اس پر تعمیر کرنا وقت اور روپیہ دونوں کا ضیاع ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں