231

کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد خرم آغا گلگت بلتستان کئے نئے چیف سیکریٹری مقرر

اسلام آباد/سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے قریبی تعلق رکھنے والےگریڈ 21 کے آفسر کیپٹن (ر) محمد خرم آغا جنہیںشہباز شریف کی آنکھ کا تارا سمجھے جاتے رہے ہیں ،کوگلگت بلتستان کا چیف سیکرٹیری مقرر کردیا۔
کپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغا محکمہ موسمیاتی تبدیلی سے پہلے پنجاب میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے۔ انہوں نے کمشنر ملتان ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر وہاڑی کے عہدوں پر بھی خدمات انجام دیںجبکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں بھی تعینات رہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈائریکٹر واٹر پراجیکٹ کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری بھی رہے۔ خرم آغا آشیانہ اور صاف پانی کیس میں نیب میں بھی پیش ہوچکے ہیں جبکہ احد چیمہ کے ساتھ گرفتار بھی ہوئے۔ خرم آغا کو جنوری 2018ء میں گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی تھی۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد خرم آغانے ہسٹری آف پاکستان میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے اورانہوں نے آسٹریلیا سے E-Bussiness میں MBA کی ڈگری بھیہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں