245

چترال پولیس کے نوجوان عتیق الرحمن نے براول کے بازار میں آگ پر قابو پاکر بروال بازار کو بڑی تباہی سے بچایا

چترال (نامہ نگار)گذشتہ روز چترال کے علاقہ سنگور سے تعلق ر کھنے والے والے پولیس کنسٹبل عتیق الرحمن سکنہ سنگور دیر بالا براول بانڈہ میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھابراول بانڈہ بازار میں اچانک آگ لگ گئی اس موقع پر براول کے عوام نماز جمعہ میں مصروف تھے چترال کے نوجوان پولیس کنسٹبل نے دیکھاکہ آگ پورے بازار کو اپنے لپیٹ میں لے رہی ہے وہ اپنے جان کی پروا کئے بغیر آگ بجھانے میں مصروف رہا اس دوران پولیس کنسٹیبل کو شدید چوٹیں بھی آئی لیکن آگ کو مزید پھلنے سے روکا۔اس موقع پر اہلیان براول نے ان کے حق میں نعرے لگائے اور حکام بالا سے اپیل کی کہ پولیس نوجوان کی حوصلہ آفزائی کی جائے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنسٹیبل عتیق الرحمن نے کہا کہ پولیس ہر وقت عوام کی جان اور مال کی حفاظت کے لئے بیدار ہے انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے دوران پولیس نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔یاد رہے کنسٹیبل کو چوٹیں آئی تھیں جن کی ہسپتال میں مرہم پٹی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں