434

ڈی سی چترال خورشیدعالم محسود نے ڈیپک اجلاس میں ڈی ایچ اوسمیت دوسرے افسران کی غیر حاضری کی وجہ سے برہم ہوکر کمیٹی کے اجلاس ملتوی کردی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پولیو کے خاتمے کے لئے ضلعی کمیٹی (ڈپیک) کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک سمیت دوسرے افسران کی غیر حاضری کی وجہ سے برہم ہوکر کمیٹی کے چیرمین اور ڈپٹی کمشنرخورشید عالم محسود نے اجلاس ملتوی کردی اور غیر حاضر افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردی۔ پیر کے روز جب ڈپیک کا اجلاس شروع ہوا تو کمیٹی کے چیرمین نے افسران کی حاضری کا جائز ہ لیا تو 90فیصد ممبران اجلاس سے غیر حاضر تھے جوکہ اپنے اپنے محکمہ جات کے ڈسٹرکٹ ہی©ڈ بھی ہوتے ہیں ۔ غیر حاضر افسران میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر، ڈی ای او (مردانہ)، ڈی ای او (زنانہ)، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر لائیو اسٹاک، ڈسٹرکٹ ڈائرکٹر فشریز، ڈی ایف او فارسٹ، ڈی ایف او وائلڈ لائف، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر افیسر ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افیسر، اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈائرکٹر ریڈیو پاکستان شامل تھے۔ پشاور میں پولیو مہم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے نتیجے میں پولیو قطرے پلوانے سے انکاری والدین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اس اجلاس میںسوشل موبلائزیشن پلان ترتیب دیاجانا تھا جس کی وجہ سے اس اجلاس کی خصوصی اہمیت تھی۔ ذرائع نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر سے غیر حاضر افسران کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 15۔ مئی تک اپنی غیر حاضری کے وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جس کے بعد تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر خورشید عالم محسود نے کہاکہ پولیو کے خلاف مہم میں لاپروائی اور غفلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے تاکہ اس مرض کے وائرس سے ملک کو محفوظ بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کاا ظہار کیا کہ افسران معمولی حیلے بہانے سے اپنے آپ کو غیر حاضر کرتے ہیں یااپنی جگہ کلریکل اسٹاف کو ڈپیک اجلاس میں بھیج دیتے ہیں جوکہ ان کی عدم دلچسپی کا ثبوت ہے اور یہ ڈرامہ بازی مزید جاری نہیں رہے گی ۔ ای پی آئی کواڈینیٹرڈاکٹرفیاض رومی اس موقع پرموجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں