304

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کا مستوج میں کھلی کچہری سے خطاب،عوامی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

چترال (ذکرمحمدزخمی)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود عوامی مسائل سے اگاہی اور ان کے حل کے سلسلے اپر چترال مستوج میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جہاں ناظمین،کونسلرز، علاقے کے معتبرات کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مستوج ریسٹ ہاوس میں کھلی کچہر ی کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا ۔ایس ڈی۔پی۔او مستوج،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر، ایس ۔ڈی ۔او۔ سی اینڈ ڈبلیو ،ایجوکیشن افیسر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ناظمین ،کونسلرز اور علاقے کے معتبرات ڈپٹی کمشنر کو پُر تپاک انداز میں خوش امدید کہا اور علاقے کے مسائل سے انہیں اگاہ کیا ساتھ مختلف تجاویز بھی دی ۔ مسائل کے حل کے بارے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی ۔علاقے کے مسائل میں سرِ فہرست بونی ٹو مستوج روڈ کی خستہ حالی،ار۔ایچ۔سی مستوج میں سہولیات کی فقدان اور ناقابلِ برداشت فیس کی وصولی پر اپنی شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔موجود حاضرین ار۔ایچ۔سی مستوج میںسہولیات کی فراہمی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور اس امر پر برہمی کا اظہار کیا کہ متعین شدہ ایم۔او۔یو کے تحت سہولیات عوام کو دینے میں محکمہ صحت اور شراکت دار آغا خان ہیلتھ سروس ناکام ہو چکی ہے۔ اور عوام ان کی کار کردگی سے مطمئن نہیں۔ لہذا اس میں بہتری لانے میں ڈی۔سی کردار ادا کریں۔روڈ کی خستہ حالی کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے ایس۔ڈی۔او سی اینڈ ڈبلیو نے کہا کہ فائبر اپٹک کیبل بچھانے کا سلسلہ تا حال جاری ہے ۔ جب تک یہ سلسلہ مکمل نہیں ہوتا روڈ کی مرمت اور صفائی کا کام ہونا ممکن نہیں۔ جونہی کیبل کے کام مکمل ہوتا ہے محکمہ روڈ کی صفائی کا کام شروع کریگا۔ ار ۔ایچ۔ سی کے بارے شکایت کا جواب دیتے ہوئے ڈسٹرک ہیلتھ افیسر چترال حیدر الملک نے کہا۔ کہ ار۔ایچ۔سی مستوج محکمہ، اے۔کے ۔ایچ۔ایس۔پی اور عوامی شراکت سے عوام کو سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ یہاں کسی ایک کو موردِ الزام ٹھرانا موزون نہیں۔فیس مقرر کرنے اور سہولیابہتر بنانے میں کلیدی کردار عوام کی طرف سے منتخب کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔ اگر اس میں کوئی مسئلہ ہے تو کمیٹی کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ کمیٹی کو چاہیے کہ وہ متحرک ہوکر اپنے حصے کا کام کریں۔ آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان چترال میں صحت کے شعبے میں سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ یقیناً کچھ کوتاہیان ضرور ہونگے اس کا مقصد ہرگیز یہ نہیںکہ شراکت دار اپنے فرائض سے غافل ہے ۔ اگر کمیٹی کی کوئی تجاویز پر مثبت ردِ عمل نہیں ہو رہی ہے۔ تو کمیٹی اپنے تحفظات بالائی حکام تک پہنچا سکتا ہے ۔آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے ریجنل منیجر معراج الدین موقع پر ادارے کے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یقینا اداروں سے بھی کچھ کوتاہیاں ہو سکتے ہیں۔ لیکن افسوس ہے کہ ادارہ جو سہولیات صحت کے شعبے میں عوام کو باہم پہنچا رہا ہے انہیں یکسر نظر انداز کر کے صرف خامیوں کی ہی نشاندہی کی جائے ۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ جو سہولیات ادارہ عوام کے لیے مہایا کیے ہیں ان کا بھی کچھ تذکرہ ہو۔آغا خان ہیلتھ سروس ناگفتہ بہ حالات میں جو سہولیات صحت کے شعبے میں عوام کو دے رہی ہے وہ کوئی پوشیدہ نہیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ یقینا مسائل حد سے زیادہ ہیں لیکن اس میں مایوس ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں۔دنیا میں کوئی مسئلہ ایسا نہیں کہ جس کا حل نہ ہو۔ البتہ اخلاص روادری اور اتفاق کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ہر قسم کی مسلہ باہمی مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کی ۔ار۔ایچ۔سی کے بارے شکایت کندہ گان کو مخاطب کرتے ہوئے آپ نے کہا ۔کہ اے۔کے۔ایچ۔ایس۔پی ایک ایم۔او۔یو کے تحت گوارنمنٹ کی شراکت دار ہے ۔ صحت کے شعبے میں ان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا البتہ کہیں کچھ کمی ہے تو اسے باہمی مشاورت سے درست کیا جا سکتا ہے ۔آپ موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج کو ہدیت دی کی تجار یونیں اور ڈرئیور یونین دنوں سے مشاورت کے بعد فوری بازار کے لیے نرخ نامہ اور سفر کے لیے کرایہ نامہ بنا کر انہیں پابند بنایا جائے کہ وہ عوام کو بے جا تنگ کرنے سے باز رہے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ بعدازن ڈپٹی کمشنراپرضلع چترال شادسودآغاخان ہیلتھ سروس چترال کے ریجنل منیجرمعراج الدین کے ہمراہ آرایچ سی مستوج کادورہ کیا اس موقع پرمتعلقہ ڈاکٹرنے ہسپتال میں موجودجدیدآلات ،لیبارٹی دیگرسہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال ہسپتال میں صفائی اور موجود سہولیات پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے مزید اس میں بہتری لانے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں