209

نئے شاعروں کو پرنٹ پر آگے لانے کی ضرورت ہے۔معروف شاعر و سنگر

یورپ(چیف اکرام الدین)لاہور سے تعلق رکھنے والا معروف نوجوان شاعر و سنگر محبوب راحت فتح علی خان نے کہا کہ ثقافت ملک وقوم کا ایک اہم پیشہ ہے کیونکہ ثقافت ایک ایسا فن ہے جس کی وجہ سے ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزان ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ شاعری میرا جنون ہے اسکا کہنا تھا کہ بچپن سے شاعری کے ساتھ وابستہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ اپنی شاعری کی وجہ سے اپنے ملک و قوم کی خدمت کر سکوں کیونکہ شاعری سے انسان کے دل کو سکون ملتا ہے معروف شاعر و سنگر محبوب راحت فتح علی خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن، اور ھم ٹی وی سے مطالبہ ہے کہ نئے شاعر و سنگر نوجوانوں کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر آگے لا سکے تا کہ نوجوان نسل ثقافت میں اعلی مقام حاصل کر سکے معروف شاعر و سنگر محبوب راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ حکومت ملکی سطح پر شاعر و سنگر حضرات کو موقع فراہم کریں تا کہ پاکستانی شاعر و سنگر حضرات ایک نام و پہچان کما سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں