437

چترال،بروز سین کڑوم کے سامنے دریائے چترال کے کنارے نامعلوم لاش برآمد

 چترال کے مقام بروز سین کڑوم کے سامنے چیلیم ایون میں دریائے چترال کے کنارے ایک نا معلوم لاش ملی ہے جس کی اطلاع مقامی شخص نے ریسکیو 1122 چترال کو دی جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقعے پر پہنچ کر دریائے چترال کے کنارے سے لاش کو نکال کر ریسکیو ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا۔ دریائے چترال میں زیادہ دیر رہنے کی وجہ سے لاش کی شناخت میں مشکل کا سامنا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں شناخت کی کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں