446

اپرچترال میں خودکشی کے مختلف واقعات میں دوافرادلقمہ اجل بن گئے

چترال(نامہ نگار)اپرچترال میں خودکشی کے مختلف واقعات میں دوافرادلقمہ اجل بن گئے ہیں۔خودکشی کاپہلاواقعہ تورکھوکے اجنوکے مقام پرپیش آیاجہاں گذشتہ دنوں 60سالہ شخص شیرین حیات ولدشکورحیات نے مبینہ طورپراپنے آپ کودربادکردیاجس کی لاش کوگاو¿ں کے قریب دریاسے برآمدکیاگیا۔پولیس کے مطابق خودکشی کادوسراواقعہ مستوج کے چونیچ گاوں میں پیش آیاجہاں پر24سالہ نادرولی ولدصاحب علی نے مبینہ طوراپنے گھرکے اندر12بوربندوق سے فائر کرکے اپنی جان لے لی، پولیس کے مطابق خودکشی کے دونوں واقعات میں وجہ فوری طورپرمعلوم نہ ہوسکی ۔جبکہ دونوں کوپوسٹ مارٹم کے بعدآبائی گاوں میں دفن کردئیے گئے اورمقامی پولیس ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں