293

اپرچترال میں کورونا وائرس کے پھیلنے کےخدشات کے پیش نظر SOPs پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس کے پھیلنے کےخدشات کے پیش نظر SOPs پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آج مورخہ 5/6/2020 کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات پر محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بہمراہ معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن بے غیر ماسک پہنے ہوئے لوگوں کو سخت سرزنش کی گئی اور موقع پر ان کو ماسک پہنایا گیا۔ تمام کاروباری حضرات، ٹرانسپورٹرز حضرات اور تمام رہگیر لوگوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات صادر کیے گئے اور خصوصاً کاروباری حضرات کو سختی سے تلقین کی گئی کہ بے غیر ماسک پہنے ہوئے لوگوں کو سودا سلف دینے سے گریز کریں ورنہ دکانداروں کے حلاف سخت سے سخت تر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں