279

انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن دروش کی حلف برداری تقریب،صدرآئی ٹے اے لوئر چترال عبدالغنی نے نومنتخب عہدہ داروں سے حلف لیا

چترال ( نمائندہ ) انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن دوروش کی حلف برداری کی تقریب گورنمنٹ پرائمری سکول دروش میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن لوئیرچترال کے صدرعبدا لغنی اورجملہ کا بینہ کے ممبران شامل تھے۔تقریب کے مہمان خصو صی پی ٹی آئی رہنما حا جی گل نواز تھے پی ٹی آئی تحصیل دروش کے سابق صدر سمیع سمیم اور قاضی زبیرنے بھی پروگرام میں شر کت کی۔ انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن دروش کے نو منتخب کا بینہ اراکین سے انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لوئیر چترال کے صدرعبد الغنی نے حلف لیا۔ کا بینہ کے اراکین میں صدر حسین احمد،جنرل سیکرٹری سجاد احمد، سینئر نا ئب صدر شمس الحق، سینئر نا ئب صدر دوم زکاء رحمان، جوائنٹ سیکرٹری محب اللہ، فنانس سیکرٹری ریا ض احمد،ڈپٹی فنا نس سیکرٹری انور الحق، آفس سکرٹری سمیع اللہ شامل ہیں۔ آئی ٹی اے شیشیکوہ یو سی کے صدر رشید احمد نے بھی اس پر وگرام میں حلف لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں